آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد تم کو نہیں چھوڑیں گے، عمران خان کی دھمکی 336

آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد تم کو نہیں چھوڑیں گے، عمران خان کی دھمکی

اسلام آباد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی اور خاتون مجسٹریٹ کو دھمکی دے دی۔

عمران خان نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی اسلام آباد تم کو نہیں چھوڑیں گے، خطاب میں پی ٹی آئی چیئرمین نے خاتون مجسٹریٹ کو بھی دھمکی دی۔

عمران خان نے آئی جی اسلام آباد اور خاتون مجسٹریٹ کے خلاف کیس کرنے کا اعلان بھی کیا۔

عمران خان نے کہا کہ جس طرح گل پر دو دن تک تشدد کیا اس کی مثال نہیں ملتی، اگر گل پر کیس ہو سکتا ہے تو نواز شریف، فضل الرحمان، خواجہ آصف اور رانا ثناء پر بھی کیس ہو سکتا ہے، ہم ان سب لوگوں پر کیسز کرنے جا رہے ہیں، شہباز گل سے جو کچھ کیا گیا انہوں نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں۔

عمران خان نے کہا کہ جو کچھ گل نے کہا اس سے بہت زیادہ نواز شریف، آصف زرداری، مریم نواز اور فضل الرحمان بول چکے ہیں، ان سب نے اپنی باتوں سے فوج کے ادارے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

شہباز گل پر تشدد کر کے انہوں نے سب کو ڈرانے کی کوشش کی، انہوں نے گل پر تشدد کرکے اسے توڑنے کی کوشش کی۔

پاکستان میں فیصلہ کن وقت ہے، ہم اس خوف کے بت کے سامنے جھک گئے تو ہمارے سامنے غلامی ہے، ہم سب نے اس ظلم کا مقابلہ کرنا ہے، ہم انگریز سے تو آزاد ہوگئے لیکن آج ہم پر ان چوروں کو سازش کرکے مسلط کر دیا گیا-

25 مئی کو ہم پر ظلم اس لیے کیا گیا کہ ہم ان چوروں کو تسلیم کرلیں، آپ جتنا خوف پھلائیں، جو مرضی آپ کرلیں، آپ عوام کے سمندر کو نہیں روک سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں