اداکارہ صباء قمر 356

اداکارہ صباء قمر کی تمام حدیں پار انتہائی بولڈ ویڈیو وائرل

پاکستان شوبز کی مشہور اداکارہ صباء قمر اکثر اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں اور انہیں اسی وجہ سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے-

اکثر اداکارائیں جم میں ورک آؤٹ کرتی ہیں لیکن جس لباس کا چناؤ وہ کرتی ہیں اس کی وجہ سے انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، ایسے ہی حال میں مشہور اداکارہ صباء قمر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہیں جم میں ورک آؤٹ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ صباء قمر انتہائی غیر مناسب ٹریک سوٹ پہن کر مختلف مشقیں کر رہی ہیں، جسے دیکھنے کے بعد صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آئے۔

کسی نے اداکارہ صباء قمر کی تعریف کی تو کسی نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ ایک مناسب لباس پہن کر بھی ورک آؤٹ کرسکتی تھیں۔

واضح رہے کہ مشہوراداکارہ صباء قمر نے کئی فلموں اور ڈراموں میں اپنی اداکاری سے مداحوں کو متاثر کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں