اعظم سواتی 260

اعظم سواتی کے بیٹے کی فوری سماعت کی استدعا منظور

پاکستان تحریکِ انصاف کے گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کے بیٹے کی درخواست کی فوری سماعت کی استدعا سندھ ہائی کورٹ کراچی نے منظور کر لی۔

سینیٹر اعظم سواتی کے بیٹے نے والد کی سندھ میں گرفتاری کےخلاف سندھ ہائی کورٹ میں نئی درخواست دائر کی تھی۔

عدالتِ عالیہ کے جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں آج 2 رکنی بینچ درخواست کی سماعت کرے گا۔

سینیٹر اعظم سواتی کے صاحبزادے عثمان سواتی سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ بھی سندھ ہائی کورٹ پہنچے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹر اعظم سواتی کو راہداری ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد پولیس نے سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ کے جوڈیشل مجسٹریٹ اور سول جج کی عدالت میں پیش کیا تھا۔

اس موقع پر پولیس نے عدالت سے اعظم سواتی کے 14 دن کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی تھی۔

عدالت نے گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کے انہیں پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں