آئی ایس پی آر 281

اچانک کراچی کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

اچانک کراچی کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

کراچی پولیس چیف کے احکامات پر ضلع ملیر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ 12 مقامات پر اسنیپ چیکنگ جاری ہے، نیشنل ہائی وے سمیت حساس مقدمات پر شاہین فورس کے جوان بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ مشکوک گاڑیوں، موٹر سائیکلوں پر سوار افراد کی چیکنگ جاری ہے، چیکنگ پوائنٹس پر مشکوک افراد پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

ایس ایس پی عرفان بہادر نے کہا کہ بائیو میٹرک ڈیوائس سے مشکوک افراد کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، شہری مشکوک شخص کی اطلاع ون فائیو پر دیں، نام راز میں رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں