Cricket Shoaib Akther 300

تکبر اور بدتمیزی نے افغانیوں کو فوراً نیچا دکھا دیا، شعیب اختر

گزشتہ روز پاکستان سے ہارنے کے بعد افغانی کرکٹ شائقین کی جانب سے پاکستانیوں سے کی گئی بد تمیزی پر شعیب اختر نے بھی غصے کا اظہار کیا ہے۔

سابق پاکستانی کھلاڑی شعیب اختر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر افغان پریمیئر لیگ کے بانی اور افغان کرکٹ بورڈ کے سابق چیف ایگزیکٹیو کو ٹیگ کرتے ہوئے افغانیوں کے رویے پر تنقید اور دُکھ کا اظہار کیا ہے۔

شعیب اختر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر افغانیوں کے ہاتھوں پاکستانیوں کی پٹائی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ افغانی ایسی حرکتیں کر رہے ہیں، اِنہوں نے ماضی میں بھی متعدد بار ایسا کیا ہے، کرکٹ ایک کھیل ہے اور اسے بطور کھیل ہی لیا جانا چاہیے۔

شعیب اختر نے مزید کہا کہ اگر آپ لوگ کھیل کے شعبے میں ترقی کرنا چاہتے ہیں تو آپ کے عوام اور کھلاڑیوں، دونوں کو ہی کچھ چیزیں سیکھنے کی ضرورت ہے-

شعیب اختر نے انسٹاگرام پوسٹ پر اپنا ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 19 سالہ بچے نسیم شاہ نے افغان کھلاڑیوں کو اُن کی جگہ واپس بھیج دیا، جنہیں ہم نے ہمیشہ پیار دیا اور حمایت کی یہ اُن کے خلاف ایک یادگار میچ تھا، لیکن بدتمیزی اور تکبر نہیں انہیں فوراً نیچا دکھا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں