حافظ حمد اللہ 307

عمران خان جلد اڈیالہ جیل کے مہمان ہوں گے: حافظ حمد اللہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران خان صرف ماہر بکواسیات ہیں۔

اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ عمران نیازی نہ ماہر اسلامیات ہیں اور نہ ہی ماہر سیاسیات ہیں۔

حافظ حمد نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین صرف ماہر بکواسیات ہیں جو جلد ہی اڈیالہ جیل کے مہمان ہوں گے۔

پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمد نے مزید کہا کہ عمران خان کہتے ہیں پاکستان میں 12 موسم ہیں، ان سے گزارش ہے کہ ان موسموں کے نام ہی بتادیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں