حریم شاہ 113

حریم شاہ کیسینو میں جیتی رقم سیلاب متاثرین کو دیں گی؟

حریم شاہ اور ان کے شوہر بلال ان دنوں ملائشیا چھٹیاں منانے کے لیے گئے ہوئے ہیں جہاں سے وہ مختلف ویڈیوز اور تصاویر شیئر کر رہے ہیں۔

ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم پر چند دن قبل انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے شوہر کے ہمراہ کیسینو میں بیٹھی ہوئی ہیں۔

ویڈیو میں حریم شاہ کہتی ہیں کہ ان کے شوہر نے کیسینو میں 5ہزار ملائشین رنگٹ جیتے جس پر انہوں نے شوہر کو مشورہ دیا کہ وہ یہ رقم سیلاب متاثرین کو عطیہ کردیں۔

حریم شاہ کے شوہر بیوی کے مشورے پر ہامی بھرتے ہیں۔

حریم شاہ ویڈیو میںیہ بھی کہتی ہیں کہ 5ہزار ملائشین رنگٹ پاکستانی 25 لاکھ کے برابر ہے جبکہ حقیقت میں یہ رقم ڈھائی لاکھ کے برابر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں