حلیم عادل 296

سندھ والوں تیار ہوجاؤ کپتان کی کال جلد آئے گی، حلیم عادل

قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ والوں تیار ہوجاؤ کپتان کی کال جلد آئے گی۔

حلیم عادل نے اپنے بیان میں کہا کہ حقیقی آزادی کی سب سے زیادہ ضرورت سندھ کو ہے، جتنی ضرورت سندھ میں اتنی کسی صوبے کو نہیں ہے۔

‘سندھ سے بڑی تعداد میں شمولیت ہوگی’

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں زرداری بابا چالیس چوروں نے عوام کو محقوق بنا لیا ہے، تیاریاں آخری مراحل میں سب کو تیاریاں جاری رکھنی ہیں۔

قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ ہمارے دلوں کے وزیر اعظم نے کال دینی ہے پوری قوم پہنچے گی، سندھ سے بڑی تعداد میں شمولیت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں