عمران خان 311

عمران خان کو 13 پارٹیوں نے ہدف بنایا ہوا ہے: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کو 13 پارٹیوں نے ہدف بنایا ہوا ہے-

ٹوئٹر پر جاری سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیخ رشید نے کہا کہ حکومتی اتحاد کا مسائل حل کرنے کی بجائے عمران کو نااہل کرنے پر زور ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ حکومتی اتحاد کا مسائل حل کرنے کی بجائے گرفتاریوں اور مقدمات پر زور ہے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور فضل الرحمٰن بھی انتقامی آگ پر پیٹرول ڈال رہے ہیں، پی پی پی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ حکومتی اتحاد نہ عوام میں جانے، نہ الیکشن کرانے اور نہ مسائل حل کرانے کے قابل ہے۔

حکومتی اتحاد نے 100 پریس کانفرنسوں کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں جانے کے ساتھ ہی دفن ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں