خاتون کی ٹانگیں کاٹ کر 238

ڈاکوؤں نے خاتون کی ٹانگیں کاٹ کر چاندی کی پازیب چرالی

بھارتی ریاست راجستھان میں دلخراش واقعہ پیش آیا جس میں ڈاکوؤں نے عمر رسیدہ خاتون کی ٹانگیں کاٹ کر چاندی کی پازیب چرالی-

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈاکوؤں نے چاندی کی پازیب چوری کرنے کے لیے 108 برس کی خاتون کی ٹانگیں کاٹ کر خون میں لت پت جائے وقوعہ پر ہی چھوڑ دیا۔

جمنا دیوی نامی خاتون پر حملہ صبح 5 بجے کے قریب ہوا۔ خاتون اپنی بیٹی اور پوتی کے ساتھ رہتی ہے جو حملے سے لاعلم اُس وقت سوئے تھے۔

پولیس کے مطابق ڈاکو خاتون کے گھر میں گھس آئے اور اسے گھسیٹ کر گھر سے باہر نکالا پھر تیز دھار ہتھیار سے اس کے پاؤں کاٹ کر چاندی کی پازیب چوری کرلی۔

ضعیف خاتون اس وقت قریبی اسپتال میں زیر علاج ہے اور اس کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔

پولیس نے خاتون کی ٹانگ کاٹنے والا اسلحہ موقع سے برآمد کر لیا۔ پولیس تمام شواہد اکٹھے کر رہی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا استعمال کرتے ہوئے ملزمان کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں