رہنما مسلم لیگ (ن) پرویز رشید کا کہنا ہے کہ ابھی تک کی تحقیقاتی رپورٹ یہی بتاتی ہے عمران خان پر فائرنگ کرنے والا جنونی ہے۔
پرویز رشید نے کہا کہ فائرنگ کرنے والے جنونی کا جمہوریت یا سیاست سے دور دور کا واسطہ نہیں۔
رہنما مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ عمرانی رہنماؤں و کارکنوں کا سارا نشانہ جمہوری و سیاسی قائدین ہیں۔
پرویز رشید نے کہا کہ کلاشنکوفیں لہرانے اور بندوقیں جمع کر کے تشدد کے تمام پیغام عمرانیوں کے ہیں۔