دانیہ شاہ 248

عدالت نے ملزمہ دانیہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایم این اے عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ، ملزمہ دانیہ شاہ کو جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ملزمہ دانیہ کو عامر لیاقت کی نجی ویڈیوز لیک کرنے کے الزام میں ایف آئی کے تفتیشی افسر کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے کیس کی سماعت کے دوران ملزمہ دانیہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست منظور کر لی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایف آئی کے زیرِ حراست دانیہ شاہ کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا اور ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی گئی تھی۔

ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ سناتے عدالت کا کہنا تھا کہ ملزمہ دانیہ کو متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے، عدالت نے کہا ہے کہ جس تھانے کی حدود میں ویڈیوز ریکارڈ ہوئیں ملزمہ کو وہیں عدالت میں پیش کیا جائے۔

عدالت کے حکم پر اب ملزمہ دانیہ شاہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

دانیہ شاہ کی والدہ نے دعویٰ کیا ہے کا بشریٰ نے پہلے عامر کو قتل، اب میری بیٹی کو اغوا کروایا ہے،

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کورٹ میں آج دورانِ سماعت عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ ملزمہ پر کیا الزام ہے؟ جس پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ پر عامر لیاقت کی قابل اعتراض ویڈیوز وائرل کرنے کا الزام ہے۔

عدالت کا سماعت کے دوران کہنا تھا کہ ملزمہ کو متعلقہ کورٹ میں پیش کیا جائے۔

جس پر وکیل ایف آئی اے نے مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اس عدالت کو بھی ریمانڈ دینے کا اختیار ہے۔

دانیہ شاہ کے وکیل کا مؤقف

سماعت کے دوران دانیہ شاہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ میری مؤکل دانیہ بی بی کے خلاف کوئی شواہد نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں