عمران خان 105

عمران خان اپنے بیان کی خود وضاحت کریں، صدر علوی

صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے بیان کی خود وضاحت کریں کہ ان کے کہنے کا کیا مقصد تھا۔

اپنے بیان میں صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ آرمی چیف سمیت پوری فوج کی حب الوطنی پر شک نہیں کیا جا سکتا، فوج محبِ وطن ہے، جان دیتی ہے، موجودہ حکومت سمیت سب ادارے محب وطن ہیں۔

عارف علوی نے مزید کہا کہ پس پردہ مفاہمت کیلئے کام کرر ہے ہیں، کوشش ہے کہ اسٹیک ہولڈرز میں غلط فہمیاں دور کریں۔

صدر مملکت عارف علوی نے کہا آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے حالات بہتر ہوں گے، آئی ایم ایف کے بعد دیگر ادارے بھی آگے آئیں گے۔   

پاکستان آرمی میں عمران خان کے بیان پر شدید غم و غصہ ہے، آئی ایس پی آر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں