عمران خان 283

عمران خان قصور وار پائے تو الیکشن کمیشن انہیں نااہل قرار دے سکتا ہے، کنور دلشاد

سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کا توشہ خانہ ریفرنس سے متعلق کہنا ہے کہ عمران خان قصور وار پائے تو الیکشن کمیشن انہیں نااہل قرار دے سکتا ہے۔

کنور دلشاد نے کہا کہ عمران خان کے خلاف ریفرنس اسپیکر کی جانب سے بھیجا گیا تھا۔

سابق سیکریٹری کنور دلشاد نے کہا کہ الیکشن کمیشن اگر عمران خان کو قصور وار پائے تو آرٹیکل 63 کی ذیلی شق 1 (3) کے تحت انہیں نااہل قرار دے سکتا ہے۔

الیکشن کمیشن 2017 کرپٹ پریکٹسز کیس کے تحت عمران خان کے خلاف ریفرنس سیشن کورٹ بھی بھیج سکتا ہے۔

سیشن کورٹ اس کیس کی سماعت کے بعد عمران خان کو 3 سال تک قید کی سزا دے سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں