گرفتاری 309

عمران خان پر دہشت گردی کے مقدمہ درج، گرفتاری متوقع

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں چیئرمین (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

عمران خان کے خلاف ایف آئی آر ڈیوٹی مجسٹریٹ علی جاوید کی مدعیت میں درج، مقدمہ اسلام آباد پولیس کے اعلی افسران و عدلیہ کو دھمکی دینے پردرج کیا گیا۔۔

مقدمے کے متن کے مطابق عمران خان نے ایف نائن پارک جلسے میں ایڈیشنل سیشن جج اور پولیس افسران کو ڈرایا اور دھکمایا ہے، ڈرانے دھمکانے کا مقصد پولیس افسران، عدلیہ کو قانونی ذمے داریاں پوری کرنے سے روکنا تھا۔

ایف آئی آر میں درج ہے کہ عمران خان کی تقریر کا مقصد پولیس حکام اور عدلیہ کو دہشت زدہ کرنا تھا۔

مقدمے کے متن کے مطابق چیئرمین (پی ٹی آئی ) عمران خان کی تقریر سے عوام الناس میں بے چینی، بدامنی اور دہشت پھیلی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں