غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تیاریاں مکمل 327

غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تیاریاں مکمل

فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد بیرون ملک سے آئے 7 لاکھ سے زائد حجاج فریضہ حج ادا کرکے اپنے اپنے وطن واپس پہنچ گئے ہیں جبکہ ایک لاکھ حجاج کرام کی روانگی آج رات مکمل ہوجائے گی۔

ماہ ذی الحج کے آخری جمعے میں مسجد الحرام و مسجد نبویﷺ میں دو لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے۔

ہفتے کے روز سے نیا ہجری سال شروع ہوگا۔ نئے ہجری سال کے آغاز پر ہفتے کے روز غلاف کعبہ کی تبدیلی ہوگی۔

سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تیاریاں مکمل ہیں، اس کارخیر میں 200 سے زائد ماہرین حصہ لیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں