حکومت کو آخری موقع دے دیا ہے، فواد چوہدری 293

حکومت کو آخری موقع دے دیا ہے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کو ہم نے آخری موقع دے دیا ہے، اس موقع پر شہباز شریف کو عقلمندی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

فواد چوہدری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کور کمیٹی اہم معاملات پر غور کر رہی ہے، عمران خان کی کال پر لانگ مارچ کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

(پی ٹی آئی) رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ لانگ مارچ سے متعلق معاملات پر غور ہوگا، عمران خان نے گزشتہ روز خیبر پختونخوا کی پارٹی قیادت سے مشاورت کر لی ہے۔

عمران خان نے کل پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلالیا ہے، ہم نے جلد انتخابات کا مطالبہ کر دیا ہے، حکومت کو چاہیے کہ مطالبہ مانے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی قیادت کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا تھا، اجلاس میں احتجاج کی کال سمیت پارٹی امور پر مشاورت کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں