آئی ایس پی آر 310

ماہرہ خان کی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

پاکستان کی خوبصورت اور نامور اداکارہ ماہرہ خان کی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار ماہرہ خان ایوارڈ شو 2022 میں پرفارم کرنے کے لیے ریہرسل کر رہی ہیں-

لالی وڈ اداکارہ ماہرہ خان کینیڈا میں ہونے والے ایوارڈ شو میں اپنی پرجوش پرفارمنس سے دل جیتنے کے لیے تیار ہیں۔

Mahira Khan

گزشتہ دنوں پاکستان کے سینئر اداکار فردوس جمال نے اداکارہ ماہرہ خان سے متعلق دیے گئے متنازع بیان پر وضاحت دی تھی۔

فردوس جمال نے ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی تھی جہاں انہوں نے ادکاری اور سیاست سمیت مختلف موضوعات پر بات کی۔

میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں فردوس جمال نے کہا کہ میری کسی کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے اور نہ ہی میں کسی سے جلتا ہوں، میرا کسی کو کچھ کہنا ذاتی دشمنی میں شمار نہ کیا جائے، میں ٹیکنیکل بندہ ہوں اور ٹیکنیکل بات ہی کرتا ہوں۔

Firdous Jamal

اداکار فردوس جمال کا کہنا تھا کہ میں ہر کسی کو ایک ٹیکنیشن کی نظر سے دیکھتا ہوں ،لوگوں کو جو اچھی نظر آتی ہے مجھے وہ بری لگتی ہے۔

میزبان نے ایک اور سوال کیا کہ کیا ماہرہ خان والا آپ کا پرانا بیان بھی اسی نکتے پر مبنی تھا؟

Mahira Khan

جواب میں فردوس جمال نے کہا کہ لوگوں کے ذہنوں میں ہیروئن کا تصور 16 سے 17 سالہ لڑکی کا ہوتا ہے، عورت اور ہیروئن میں فرق ہے، اس لیے میں نے ماہرہ خان سے متعلق کہا تھا وہ عورتوں والے کردار کریں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ میرا ہر گز یہ مطلب نہیں تھا کہ ماہرہ خان بوڑھی یا عمر رسیدہ ہو چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں