مریم نواز 293

عمران خان پاکستان کا سب سے بڑا چور نکلا ، مریم نواز

رہنما پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز نے توشہ خانہ تحائف کی تفصیلات سامنے آنے پر عمران خان پر کری تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادھر ادھر کی باتیں مت کرو، رسیدیں نکالو۔

مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ گھڑی کس کو بیچی، نام بتاو؟ پیسہ پاکستان کیسے منگوایا، وہ بتاو۔

مریم نواز نے لکھا کہ دوسروں کو چور کہنے والا پاکستان کا سب سے بڑا چور نکلا۔ توبہ۔

مریم نواز

واضح رہے کہ گزشتہ روز توشہ خانے کے تحفے خریدنے والی دبئی کی معروف کاروباری شخصیت عمر فاروق نجمی ’نیوز چینل‘ کے پروگرام میں یہ تحائف منظرِ عام پر لے آئے تھے۔

عمران خان سے توشہ خانے کے یہ تحفے دبئی کی کاروباری شخصیت عمر فاروق نے 20 لاکھ ڈالرز میں خریدے۔

عمر فاروق کے مطابق ان سے 50 لاکھ ڈالرز کی ڈیمانڈ کی گئی تھی، تاہم انہوں نے سارے تحفے 20 لاکھ ڈالرز میں خرید لیے اور فرح گوگی کو نقد ادائیگی کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں