ترک وزراء سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کیلئے پاکستان پہنچ گئے 311

ترک وزراء سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کیلئے پاکستان پہنچ گئے

ترکیہ کے وزیرِ داخلہ سمیت17 رکنی وفد سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کیلئے پاکستان پہنچ گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےترکیہ کے وزیرِ داخلہ سلیمان سوئیلو نے کہا کہ دعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ پاکستان کو اس آفت سے جلد نکالے۔

وزیرِ داخلہ سلیمان سوئیلو نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں پاکستانیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ترکیہ سے امدادی سامان کے 11 جہاز پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

سلیمان سوئیلو نے کہا کہ ترکیہ سے امدادی سامان لے کر 2 ٹرینیں بھی 6 دنوں میں پہنچ جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں