رانا ثناء اللّٰ 97

رانا ثناء کو گرفتار کرنے کا حکم پھر جاری

راولپنڈی اینٹی کرپشن کی عدالت نے وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا دوبارہ حکم دے دیا۔

راولپنڈی عدالت نے اینٹی کرپشن ٹیم کو وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری رکھنے کا حکم بھی دیا ہے۔

واضح رہے کہ ماڈل ٹرائل کورٹ کے جج غلام اکبر نے رانا ثناء اللّٰہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں