آئی ایس پی آر 273

عمران صاحب نے تیاری پکڑنی ہے، ہم مکمل تیار ہیں، رانا ثناء

وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہےکہ عمران صاحب نے تیاری پکڑنی ہے، ہم مکمل تیار ہیں۔

پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان جیسے شخص سے بات ممکن نہیں، ریڈ زون کو احتیاط برتنے کے لیے سیل کیا ہے۔

وزیرِ داخلہ نے کہا کہ ریڈ زون کو آج کھول رہے ہیں، جب عمران خان صاحب آنے کا ارادہ ظاہر کریں گے تو دوبارہ سیل کریں گے۔

وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ آنسو گیس کے شیل اور ربڑ بلٹس برسانے کے لیے جدید طریقہ اختیار کیا جائے گا، ڈرون کے استعمال پر بھی غور کیا جائے گا۔

رانا ثناء اللّٰہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبوں سے پولیس فورس مانگی ہے، صوبوں نے پولیس نفری بھجوانے سے انکار کیا تو ان کے خلاف کارروائی ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں