عمران خان 271

عمران خان کو سمجھانے کی بہت کوشش کی، فیصل واوڈا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ میں نے عمران خان کو سمجھانے کی بہت کوشش کی۔

فیصل واوڈا نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ میں اپنے قائد عمران خان کو سمجھاتا رہا۔

پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نشاندہی کرتا رہا کہ ان کی 26 سال کی سیاسی محنت کو 2 خاص، 3 سانپ اور کچھ کیڑے کسی اور ڈگر پر لے کر جا رہے ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ اس سے ملک کو نقصان، پی ڈی ایم کو فائدہ اور اداروں سے محاذ آرائی ہوئی۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ہم سمجھوتے کے بہت قریب تھے، جلد ان کے نام سامنے لاؤں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں