یوکرین 88

یوکرین کے مختلف شہروں میں 75 میزائل حملے

یوکرین کے مختلف شہروں پر 75 روسی میزائلوں سے حملے کئے گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روسی میزائل حملوں میں 5 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ان حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ کئی گاڑیوں میں بھی آگ لگ گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق کیف کےعلاوہ مختلف شہروں میں دھماکے رپورٹ ہوئے۔

یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ روس ہمیں تباہ کرنے اور زمین سے ہمارا خاتمہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

یوکرینی وزیرخارجہ کے مطابق پیوٹن کا واحد حربہ یوکرین کے پرامن شہروں پر دہشتگردی کرنا ہے، پیوٹن ایک دہشتگرد ہے جو میزائلوں سے بات کرتا ہے۔

سربراہ یوکرینی فوج نے بتایا کہ روسی فورسز نے کیف سمیت جنوبی، مغربی شہروں پر 75 میزائلوں سے حملہ کیا، روس کے فائر کیے گئے 41 میزائل مار گرائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں