ڈاکو آصف زرداری اور چورنواز شریف سے میرا موازنہ نہ کیا جائے، عمران خان 294

ڈاکو آصف زرداری اور چورنواز شریف سے میرا موازنہ نہ کیا جائے، عمران خان

سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ چورنواز شریف اور ڈاکو آصف زرداری سے میرا موازنہ نہ کیا جائے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے یہ بات اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہی۔

عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل دہشت گرد یا قاتل نہیں ہے، جیل سپریٹینڈنٹ نے تصدیق کی ہے کہ شہباز گل پر تشدد ہوا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں پاکستان کا مذاق بنا دیا گیا، پاکستان کی توہین کی گئی ہے۔

سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ جنسی تشدد کا معاملہ پیچھے چلا گیا اور میرے خلاف کیسز آگے آ گئے، جو کچھ اس حکومت نے کیا ہے وہ ہمارے ملک کی توہین ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں