کراچی میں خواجہ سرا شہزادی رائے کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج 227

کراچی میں خواجہ سرا شہزادی رائے کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں خواجہ سرا اور سوشل ایکٹیوسٹ شہزادی رائے کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

واقعے کا مقدمہ شہزادی رائے کی مدعیت میں تھانہ شاہراہ فیصل میں درج کیا گیا۔

مقدمے میں جان سے مارنے کی دھمکی، گھر میں زبردستی گھسنے اور ہراساں کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

شہزادی رائے کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے گھر کے اندر گھسنے کی کوشش کی اور دروازے پر لاتیں ماریں، جنونی شخص نشے میں تھا جس کے ہاتھ میں ایک بوتل بھی تھی، وہ پہلے بھی گھر آیا تھا اور دوستی کرنے پر مصر تھا۔

مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور تفصیلات حاصل کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں