موٹر سائیکل 229

کراچی: راستہ نہ دینے پر ملزم نے موٹر سائیکل سوار کی جان لے لی

کراچی کے علاقے قیوم آباد میں ملزم نے راستہ نہ دینے پر موٹر سائیکل سوار کی جان لے لی۔

پولیس کے مطابق قیوم آباد میں موٹر سائیکل سوار رمضان نامی شہری اپنے کزن کے ہمراہ جا رہا تھا کہ دوسرے موٹر سائیکل سوار نے اس سے آگے نکلنا چاہا۔

راستہ تنگ ہونے کے باعث رمضان اسے راستہ نہ دے سکا جس پر کچھ دور جاکر ملزم نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں رمضان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

مقتول شیر شاہ بازار میں کام کرتا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ پراسرار ہے، 2 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں