Dogs Can See With Their Noses 302

کتے اپنی ناک سے ’دیکھ‘ سکتے ہیں: تحقیق

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کتے اپنی ناک کو سونگھنے کے ساتھ ساتھ دیکھنے کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

نیویارک میں کارنیل یونیورسٹی کے محققین اور جانوروں کے ڈاکٹروں نے کتوں کے دماغ کا معائنہ کیا اور کتوں کے دماغ میں ایک مختلف راستہ دریافت کیا کہ کس طرح کچھ نابینا کتے گیند کو بصری طور پر نہ دیکھ کر بھی کھیلنے کے قابل ہوتے ہیں۔

ٹیم نے بہت سے مختلف کتوں پر ایم آر آئی اسکین کیے جس میں اُنہوں نے دماغ کے اس حصے کے درمیان ایک ربط پایا جو سونگھنے سے متعلق ہے اور دماغ کے اس حصے کے درمیان جو بصارت پر عمل کرتا ہے۔

یہ پہلا ثبوت ہے کہ کتوں کی انتہائی حساس ناک اور ان کی بینائی آپس میں جڑی ہوئی ہے۔

کُتے کی ناک میں اس قدر صلاحیت ہوتی ہے کا وہ نا صرف اس کو سونگھنے کے لیے استعمال کرتے ہیں بلکہ اپنی ناک کے ذریعے دیکھ بھی سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں