سرکاری اساتذہ کے لئے پنجاب حکومت نے بڑی خوشخبری سنادی 291

سرکاری اساتذہ کے لئے پنجاب حکومت نے بڑی خوشخبری سنادی

وزیر تعلیم مراد راس نے محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی نوکریوں کو ریگولر کرنے کے اعلان کر دیا۔

سرکاری اسکول کے اساتذہ کے متعلق بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کو گزشتہ حکومت کی جانب سے مکمل طور پر لاوارث رکھا گیا

پنجاب کے 14,000 اساتذہ کے لیے پہلی خوشخبری یہ ہے کہ ان کی ریگولرائزیشن کی فائل شروع، دستخط اور آگے بڑھا دی گئی ہے۔

اپنے اساتذہ سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرنے کیلئے زور و شور سے کام کر رہے ہیں اور محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام اسی طرح جاری رکھیں گے۔

وزیر نے انسٹرکٹرز کی کمی پر قابو پانے کے لیے مارچ میں اسکولوں میں 15 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اپریل میں پی ٹی آئی حکومت کو ہٹا کر یہ عمل معطل کر دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں