Full Court Bench Supreme Court 313

یقین تھا فل کورٹ نہیں بنے گا، یہ ہی قوم کو بتانا چاہتی تھی

صاحبزادی نواز شریف اور ن لیگ کی صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ فل کورٹ کا انتخاب نہ کرنے کا اصل سبب ڈر اور خوف ہے۔

ن لیگ کی نائب صدر مریم نوازنے وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کیس کی سماعت پر روشنی ڈالتے ہوۓ کہا کہ میرا یقین فل کورٹ نہ بننے پر بہت پختہ تھا۔

مریم صفدر کا مزید کہنا تھا کہ جب تک فیصلوں کی بنیاد قانون، انصاف اور آئین نہیں ہوگی تب تک فل کورٹ کا خطرہ بر قرار رہے گا، ججز کا ایماندار ہونا فیصلے کی خامیوں کو منظرعام پر لے آتا ہے۔

مریم نے کہا کہ لوگ بخوبی واقف ہیں کہ فیصلہ قانون، انصاف اور آئین کے مطابق نہیں بلکہ ذاتی پسیندیدگی کے حساب سے کیا گیا ہے۔

ن لیگ کی صدر مریم نواز نے کہا کہ اب چاہے کچھ بھی ہوجاۓ لوگ تمام صورت حال سے با خبر ہیں، میرا تو پختہ یقین تھا کہ فل کورٹ وجود میں ہر گز نہیں آۓ گا۔

انصاف کا نہ ملنا تو طے تھا اور میں قوم کو آگاہ کرنا چاہتی تھی، بنیادی سبب صرف ڈرو خوف ہے، ان کو اپنے مقرر کردہ فیصلوں کے تضاد کا منظر عام پر آنے کا خوف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

یقین تھا فل کورٹ نہیں بنے گا، یہ ہی قوم کو بتانا چاہتی تھی” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں