Shoaib Akthar Surgery 337

شدید تکلیف میں ہوں، شعیب اختر

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا کہ وہ گُھٹنے کی سرجری کے بعد سے شدید تکلیف میں ہیں۔

شعیب اختر نے بتایا کہ آپریشن تھیٹر سے باہر آگیا ہوں، 5 سے 6 گھنٹے کی سرجری تھی، دونوں گھٹنوں کی سرجری کروائی ہے اور اب شدید تکلیف میں ہوں، لیکن آپ کی دُعاؤں کی ضرورت ہے۔

اُمید کرتا ہوں کہ یہ آخری سرجری ہو، ریٹائرمنٹ کے 11 سال بعد بھی سخت تکلیف میں ہوں۔

شعیب اختر نے کہا میں 4 سے 5 سال مزید کرکٹ کھیل سکتا تھا لیکن مجھے معلوم تھا کہ اگر میں نے ایسا کیا تو میں وہیل چیئر پر آ جاؤں گا، جب ہم فاسٹ بولنگ کرتے ہیں تو پھر اس کا نتیجہ یہی نکلتا ہے۔

شعیب اختر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھا ہے کہ مجھے ٹھیک ہونے میں کچھ وقت لگے گا، آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔

شعیب اختر نے کہا کہ اپنے دوست کامل خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وہ ایک سچا دوست ہے جو یہاں میلبورن میں میری دیکھ بھال کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں