عمران خان کی جان کو خطرہ، فوراً ملاقات کی اجازت دی جائے، بیرسٹر گوہر 141

عمران خان کی جان کو خطرہ، فوراً ملاقات کی اجازت دی جائے، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان
کی جان کو خطرات لاحق ہیں، فوراً ملاقات کی اجازت دی جائے۔

اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وکلا اور پارٹی رہنماؤں کو ملنے سے روک دیا گیا۔

اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اچانک ملاقات بند کردی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جان کو خطرات لاحق ہیں، بانی پی ٹی آئی سے فوراً ملاقات اور مشاورت کی اجازت دی جائے۔

واضح رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے اڈیالہ جیل میں ہر قسم کے دوروں، ملاقاتوں اور انٹرویوز پر پابندی عائد کردی۔

دوسری جانب راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کوریج پر بھی پابندی لگا دی۔ موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ میڈیا کو آج کوریج کی اجازت نہیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں