غلاف کعبہ 225

غلاف کعبہ تیار کرنے والی فیکٹری میں زائرین کے خیرمقدم کیلئے روبوٹ تعینات

کنگ عبدالعزیز کمپلیکس برائے غلاف کعبہ میں زائرین کا خیرمقدم اب 11 زبانیں بولنے والا روبوٹ کرے گا۔

روبوٹ یہاں آنے والے زائرین کا خیرمقدم کرنے کے علاوہ غلاف کعبہ فیکٹری کا تعارف بھی کراتا ہے۔

سعودی عرب کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق 24 گھنٹے بنا کسی وقفے کے اس روبوٹ کی فراہمی کا مقصد سعودی تصور برائے 2030 کے اہداف کو آگے بڑھانا ہے جس میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا گیا ہے۔

روبوٹ کی ایک خاص بات یہ ہے کہ وہ زائرین کے چہروں اور جذبات کو پہچاننے کے ساتھ ساتھ زائرین کے ساتھ گفتگو بھی کرسکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں