سیلاب سے متاثر بہادر افسر کی بروقت کاوش رنگ لے لائی 314

سیلاب سے متاثر بہادر افسر کی بروقت کاوش رنگ لے لائی

ضلع نوشہرہ کی خاتون افسر کی بروقت کاوش رنگ لے لائی، بہادر افسر کی کوشش اور محنت سے کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ قراۃ العین وزیر نے کہا کہ جیسے ہی فلڈ الرٹ کا معلوم ہوا اپنے گھر سے نکل گئی، میرا اپنا گھر پانی میں ڈوب گیا، تاہم اس وقت فیصلے کی گھڑی تھی۔

اے ڈی سی نوشہرہ نے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا کہ نوشہرہ کے لوگوں کو بچانا ہے، اس کے بعد میں نے اپنی 18 ماہ کی بچی سمیت بچوں اور شوہر کو وہیں چھوڑ ا، کیونکہ مجھے اپنا فرض نبھانا تھا۔

خاتون افسر نے کہا کہ پہلے میں نے اعلانات کروائے کہ سیلاب آنے والا ہے گھر خالی کردیں، پھر مسجد سے جا کر میں نے خود اعلانات کیے، مگر لوگ گھروں سے نکلنے پر رضامند نہیں تھے، آخر کار ڈنڈا لے کر نکلی اور ہر دروازے پر دستک دے کر زبردستی انہیں گھروں سے نکالا، آج فخر سے کہہ سکتی ہوں کہ میرے ضلع میں کوئی اموات نہیں ہوئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں