سجل علی 319

اداکارہ سجل علی کی نئی تصاویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا

پاکستان کی مشہور اداکارہسجل علی کی نئی تصاویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا ہے۔

حال ہی میں مشہوراداکارہ سجل علی نے سوشل میڈیا کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں۔

شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ کو سامن گلابی رنگ کا لباس زیبِ تن کیے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ سجل علی کی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی مشہور اداکارہ سجل علی سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

اداکارہ سجل علی جلد اپنے آنے والے ڈرامہ سیریل “کشف” میں بلال عباس خان کے ساتھ اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھاتی ہوئی نظر آئیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں