فلم فیئر میں پاکستانی اور بالی وڈ فنکاروں کی ملاقات 234

فلم فیئر میں پاکستانی اور بالی وڈ فنکاروں کی ملاقات

دبئی میں ہونے والی ‘فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ’ ایوارڈز کی تقریب میں بالی وڈ فنکاروں کے علاوہ پاکستان کے نامور اداکاروں نے بھی شرکت کی جس میں انہیں مختلف اعزازات سے نوازا گیا۔

فلم فیئر ایوارڈز کی تقریب میں پاکستانی اداکارہ سجل علی، ہمایوں سعید اور میزبان و اداکار فہد مصطفیٰ کو ایوارڈز دیے گئے جس کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر گزشتہ روز سے زیر گردش ہیں۔

سجل علی کو پاکستانی سنیما کا سب سے مقبول و ہردلعزیز چہرہ ہونے کا ایوارڈ دیا گیا۔

سجل علی نے’فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ‘ کے موقع پر ساتھی اداکار ہمایوں سعید کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Irfanistan (@irfanistan)

پاکستانی اداکارہ سجل علی نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں ہمیشہ سے یہ چاہتی تھی کہ مجھے کبھی موقع ملے تو میں اس ایک شخص کا شکریہ ضرور ادا کروں گی، جنہوں نےمجھ پر سب سے پہلے یقین رکھا اور مجھے پہلی بار مجھے بہت سارے لوگوں کے سامنے پَرفارم کرنے کا موقع فراہم کیا’۔

سجل علی نے انکشاف کیا کہ وہ شخص جنہوں نے مجھے یہ موقع فراہم کیا وہ ‘ہمایوں سعید’ تھے۔

سجل علی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بالی وڈ کے شوخ و چنچل اداکار رنویر سنگھ کے ہمراہ بھی تصویر پوسٹ کی جس میں اداکارہ کے بھائی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)

سجل علی نے آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بڑی بیٹی اور بالی وڈ میں اپنی دوست جھانوی کپور سے بھی ملاقات کی۔


https://citizennews.press/2022/11/17/1115/

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں