شعیب ملک 261

اداکارہ عائشہ عمر نے شعیب ملک سے شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی

پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے شعیب ملک سے شادی سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی ۔

عائشہ عمر نے شعیب ملک کے ہمراہ کروائے گئے تشہیری فوٹو شوٹ کی پرانی تصاویر شیئر کیں۔

عائشہ عمر اور شعیب ملک کے اس فوٹو شوٹ پر مداحوں نے سخت تنقید کی جبکہ کچھ صارفین نے دونوں کی شادی سے متعلق چہ مگوئیاں بھی شروع کردیں۔

ایک صارف نے اداکارہ عائشہ عمر کی شئیر کردہ تصویر پر کمنٹ کیا کہ کیا آپ دونوں کا شادی کا پروگرام ہے؟

Ayesha Omer

جواب میں اداکارہ عائشہ عمر نے لکھا کہ جی نہیں بالکل نہیں، شعیب ملک کی شادی ہوچکی ہے اور وہ اپنی بیوی ثانیہ مرزا کے ساتھ بہت خوش ہیں۔

اداکارہ نے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں دونوں کی بہت عزت کرتی ہوں، شعیب میرے اچھے دوست ہیں اور ہم ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں، ایسے رشتے بھی ہوتے ہیں دنیا میں۔

گزشتہ دنوں سے پاکستان کے کرکٹر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا سمیت دیگر بھارتی میڈیا آﺅٹ لیٹس نے یہ کہنا شروع کردیا ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی مبینہ علیحدگی کی وجہ عائشہ عمر سے بڑھتی قربتیں ہیں۔

Shoaib Malik With Ayesha Omer

شعیب ملک نے عائشہ عمر کے ساتھ ایک فوٹوشوٹ کروایا ،جس کی وجہ سے دونوں کا نام پاکستان اور بھارت کے میڈیا کی شہ سرخیوں میں رہا۔

Shoaib Malik

Shoaib Malik Bold Photoshot

بھارت کے میڈیا کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ شعیب ملک کے عائشہ عمر کے ساتھ مبینہ تعلق کی خبر ثانیہ مرزا کو ہو گئی تھی جس کی وجہ سے بات علیحدگی تک پہنچی۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی کو 12 سال ہو چکے ہیں اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام ازہان مرزا ملک ہے۔

ثانیہ مرزا کے انسٹاگرام اپ ڈیٹس نے ان کے الگ ہونے کی افواہوں کو جنم دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں