آئی ایس پی آر 416

ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم افسوسناک ہے: آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والوں کے خلاف چلائی جانے والی مہم ناقابل قبول ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مہم افسوسناک ہے، منفی سوشل میڈیا مہم کے باعث شہداء کے لواحقین کی دل آزاری ہوئی۔

منفی مہم کے باعث شہداء کے لواحقین اور پاک فوج میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر مہم ناقابل قبول ہے

پوری قوم اس مشکل گھڑی میں مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے تاہم کچھ بے حس حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر تکلیف دہ اور توہین آمیز مہم چلائی گئی، سوشل میڈیا پر مہم ناقابل قبول اور قابل مذمت ہے۔

لسبیلہ کے قریب موسم کی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا لیکن اس سانحے کے بعد سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا شروع ہوا، یہ پروپیگنڈا اور اس طرح کی قیاس آرائیاں کرنا بہت ہی حساس تھا۔

میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر اس طرح کی چیزوں سے اجتناب کرنا چاہیے ، جس کا جو دل کرتا ہے وہ لکھ دیتا ہے، جس بات کے کوئی ثبوت نہیں ہوتے اس کا نقصان صرف اور صرف ملک اور قوم کا ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں