سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں 315

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں

(آئ ایس پی آر) کے مطابق سیلاب سے متاثر علاقوں میں فوج کے دستے اپنی خدمات انجام دی رہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ سول انتظامیہ کی مدد بھی کر رہے ہیں۔

آئ ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثر آبادی کو فوج کے دستے نہ صرف طبی امداد پیش کررہے ہیں بلکہ غذائ امداد بھی فراہم کررہے ہیں۔

اس کے علاوہ پاک فوج کی ڈی واٹ رنگ ٹیمیں بھی اپنا کام کام ضلع جامشورو، گھارو کارڈ اسٹیشن میں بخوبی سر انجام دے رہے ہیں۔

سیلاب سے متاثرہ کراچی کے جنوبی علاقوں سمیت نیہا چورنگی، شارعِ فیصل، بلوچستان کے جنوبی علاقے تربت، لسبیلہ اور کوئٹہ میں بھی پاک فوج کی امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

ان تمام خدمات کے علاوہ پاک فوج نے رلیف کیمپ کا انتظام بھی کیا اور علاقائ لوگوں میں ضروری راشن اور خوراک بھی تقسیم کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں