میئر کراچی کا فیصلہ بلاول بھٹو کریں گے، شازیہ مری 207

میئر کراچی کا فیصلہ بلاول بھٹو کریں گے، شازیہ مری

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ میئر کراچی کا فیصلہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کریں گے۔

ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ میئر و ڈپٹی میئر کراچی کے الیکشن کے لیے ٹکٹ کا حتمی فیصلہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا ہو گا۔

شازیہ مری کا کہنا ہے کہ میئر اور ڈپٹی میئر کے الیکشن کے لیے ناموں کا اعلان آج کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی میں فیصلے کسی کی پسند نا پسند پر نہیں مشاورت سے ہوتے ہیں۔

شازیہ مری کا کہنا ہے کہ حتمی اعلان سے قبل چہ مگوئیاں محض سنسنی پھیلانے کے لیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں