ایک A.c دو کمروں میں کیسے لگایا؟ 252

ایک A.C دو کمروں میں کیسے لگایا؟

بھارت کے شہر ممبئی میں ایک ہوٹل کی انتظامیہ نے ایک اے سی کو دو کمروں کے درمیان لگادیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ہوٹل کا کمرے میں ٹھہرنے والے انوراگ ورما نامی صارف نے ا یک تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس کمرے میں 2011 میں رُکے تھے، تو منیجر نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ کمرے میں ’اسپلٹ اے سی‘ موجود ہے۔

انہوں نے کیپشن میں مزید لکھا کہ واقعی اس کمرے میں اسپلٹ اے سی موجود تھا جو دو کمروں میں برابر تقسیم کیا گیا تھا۔

انوراگ ورما کے مطابق اے سی کا اگلا حصہ جو دوسرے کمرے میں تھا اس میں دو شخص ٹھہرے ہوئے تھے جو صبح 4 بجے تک پارٹی کرتے اور زور و شور سے گانے بجاتے تھے-

انوراگ ورما کے ٹوئٹ نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرانی میں مبتلا کردیا جبکہ سیکڑوں صارفین نے کمنٹس میں ہنسنے والے ایموجی سے ری ایکشن دیا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں