میڈیکل کالجز 275

میڈیکل کالجز میں داخلوں کی تاریخ کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا

ملک بھر میں سرکاری اور نجی میڈیکل کالجز میں داخلوں کی تاریخ کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا۔

صدر پاکستان میڈیکل کمیشن ڈاکٹر نوشاد شیخ کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ ملک بھر میں 13 نومبر کو لیا جائے گا، کراچی، لاہور، کوئٹہ ، اسلام آباد اور پشاور میں ٹیسٹ مراکز بنائے جائیں گے۔

ڈاکٹر نوشاد کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی طلبہ سعودی عرب یا دبئی میں داخلہ ٹیسٹ دے سکتے ہیں، بیرون ملک مقیم طلبہ پاکستان کے کسی بھی سینٹر پر بھی ٹیسٹ دینے کے اہل ہوں گے۔

ڈاکٹر نوشاد نے کہا کہ رجسٹریشن کیلئے پی ایم سی کا پورٹل 10 اکتوبر تک کھلا رہے گا، ملک بھر میں 20 ہزار نشستوں کیلئے ڈھائی لاکھ طلبہ ٹیسٹ دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں