ویڈیو وائرل 261

ساتویں منزل سے لٹکا ہوا بچہ کیسے بچ گیا؟ ویڈیو وائرل

چین میں ایک رہائشی عمارت کی ساتویں منزل سے لٹکا ہوابچہ معجزانہ طور پر بچ گیا۔

امریکی ٹی ایم زیڈ ویب سائٹ کے مطابق فوشان شہر کے ایک ویڈیو کلپ میں بچے کو فلیٹ کی ساتویں منزل کی بالکونی سے لٹکے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ منظر دیکھ کر اس کا پڑوسی اپنی جان خطرے میں ڈالتے ہوئے بالکونیوں پر چڑھا اور بچے کے قریب پہنچ کر اسے بچہ لیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو دیکھ کر صارفین حیران ہیں اور اس شخص کی بہادری کی تعریفیں کر رہے ہیں۔

دوسری طرف میڈیا صارفین نے اس شخص کو “اسپائیڈر مین” قرار دیا اور اسے شہر کی انتظامیہ نے اعزاز سے بھی نوازا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں