ہیلی کاپٹر سانحہ 351

ہیلی کاپٹر سانحہ میں کورکمانڈر کویٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز شہید

آئ ایس پی آر کے ہیلیکاپٹر سانحہ میں لیفٹننٹ جنرل کور کمانڈر سرفرازعلی شہید ہوگۓ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کا ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ ختم ہوگیا تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ہیلی کاپٹر لسبیلہ کے علاقے میں سیلاب ریلیف آپریشن کے کام میں شامل تھا۔

ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر سمیت 6 فوجی افسران سوار تھے جو سیلاب ریلیف آپریشن کا جائزہ لے رہے تھے۔

اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر میں شامل دیگر افسران میں ڈی جی کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد، بریگیڈیئر خالد، میجر سعید (پائلٹ)، میجر طلحہ (پائلٹ) اور نائیک مدثر بھی شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں