افغانستان 279

افغانستان: خواتین کے پارک میں داخلے پر پابندی عائد

افغانستان میں خواتین کے پارکوں میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی، طالبان حکومت کی وزارت اخلاقیات کے ترجمان نے کہا کہ یہ پابندی اس لیے لگائی ہے کیونکہ خواتین اسلامی لباس پہن کر پارک نہیں جاتیں۔

ترجمان محمد عاکف مہاجر نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پچھلے 15 مہینے سے ہم شریعت اور اپنی ثقافت کے مطابق ایسا ماحول فراہم کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ خواتین پارک جاسکیں۔

وزارت اخلاقیات نے کہا کہ خواتین حجاب نہیں لیتیں اور بدقسمتی سے پارک مالکان بھی ہمارے ساتھ تعاون نہیں کرتے-

ترجمان محمد عاکف مہاجر کا کہنا تھا کہ ابھی کے لیے فیصلہ ہوچکا ہے کہ خواتین کے پارک میں داخلے پر پابندی لگا دی جائے۔

پارک مالکان کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی اس سلسلے میں ہدایات نہیں ملی ہیں کہ خواتین کو داخلے سے روکنا ہے لیکن کابل میں یہ پابندی نافذ ہوچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں