سعودی عرب 268

سعودی عرب کی پاکستانی سفارت خانے پر حملے کی مذمت

کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے کی سعودی عرب نے مذمت کی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پرتشدد کارروائیوں کو مسترد کرتے ہیں، سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کے ساتھ ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے سفارتی حکام پر فائرنگ کا واقعہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پیش آیا تھا۔

پاکستانی ناظم الامور کا گارڈ گولی لگنے سے زخمی ہو گیا تھا، اُس کے سینے میں 3 گولیاں لگیں، جس کا علاج جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں