سولر چارجر 87

سائنسدانوں نے موبائل چارجنگ کے لیے سولر چارجر متعارف کروا دیئے

آئے دن بجلی کی بندش اور لو بیٹری موبائل فون صارفین کے لیے درد سر بن جاتی ہے۔0

موبائل فونز کا استعمال اب اس قدر عام اور بڑھ گیا ہے کہ اس کے بغیر تصور کرنا بھی مشکل ہے مگر جب اس کی بیٹری ختم ہوجائے اور بجلی بھی نہ ہو یا پھر آپ چارجر گھر بھول آئے ہوں،

ہیڈ فون ہوں یا موبائل فون اب صارفین کی اسی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے سائنسدانوں نے منفرد حل نکال لیا ہے، اب ہیڈ فونز اور موبائل فونزسورج کی روشنی سے چارج کئے جائیں گے۔

غیر ملکی کمپنی نے سولر ہیڈ فونز اور سولر چارجر متعارف کروا دیئے جو بیٹری ختم ہونے کی صورت میں خود کار نظام کے تحت چند گھنٹوں میں صارفین کی ان ڈیوائس کو چارج کردیتا ہے۔

ان ڈیوائس کی یہ خاصیت بھی ہے کہ اگر سورج کی روشنی کسی وجوہات کے باعث میئسر نہ ہو تو یہ بجلی سے بھی چارج کرنے کیی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں