سراج الحق 223

طاقتور اشرافیہ کے سامنے ادارے بھی بے بس ہیں: سراج الحق

امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ طاقتور اشرافیہ کے سامنے ادارے بھی بے بس نظر آتے ہیں۔

سراج الحق نے ایک بیان میں کہا کہ حکمراں طبقہ اپنے مفاد کی خاطر ہر ادارے کو تباہ کرنے پر تُلا ہوا ہے، ملٹری، اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ اور الیکشن کمیشن غیر سیاسی ہو جائیں۔

حکومت ڈنگ ٹپاؤ پالیسی کے تحت چل رہی ہے، حکمراں نااہل اور ناکام ثابت ہو گئے ہیں، حکمراں جماعتوں نے کرسی کے مفاد میں قومی مفاد کو پس پشت ڈال دیا۔

جماعتِ اسلامی مہنگائی، بے روزگاری کے خلاف تحریک کو حتمی مرحلے تک لے کر جائے گی۔

سراج الحق کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئین و قانون پر عمل درآمد سے ہی پاکستان آگے بڑھ سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں