ایم کیو ایم 261

ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے مل کر سندھ کو تباہ کیا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے مل کر سندھ کو تباہ کیا۔

امیر جماعت اسلامی کا لاہور سے جاری اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کئی دہائیوں سے سندھ کے عوام پر ظلم کر رہی ہیں۔ الیکشن میں ووٹ لے کرغائب ہونے والوں کو قوم مسترد کر دے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی پالیسیوں سے خیبر پختونخوا غیر محفوظ ہوچکا۔

سراج الحق نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں اسٹریٹ کرائمز، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری عروج پر ہے۔ ان کے مطابق قبائلی عوام کے ساتھ حکومت نے جو وعدے کیے وہ پورے نہیں ہوئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں