رمیز راجہ 261

رمیز راجہ نے پیسے بچائے اور یہ لُٹا رہے ہیں، عمران خان

چیئرمین (پی ٹی آئی) عمران خان رمیز راجہ کے حق میں سامنے آگئے۔

چیئرمین (پی ٹی آئی) نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جہاں سیاسی امور پر بات چیت کی وہیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں ہونے والی تبدیلی پر بھی گفتگو کی۔

عمران خان نے کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کا کرکٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

پاکستان کو 1992 کا ورلڈکپ جتوانے والے کپتان نے سوال اٹھایا کہ نجم سیٹھی کرکٹ میں کیا تبدیلی لاسکیں گے؟

انہوں نے سابق چیئرمین پی س بی رمیز راجہ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ رمیز راجہ نے کرکٹ کو فائدے دیے۔

اپنی بات کو واضح رہے کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ رمیز نے پیسے بچائے اور یہ لُٹا رہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی کو لانے کے لیے پی سی بی کا آئین تبدیل کردیا گیا۔


https://citizennews.press/2022/12/31/1267/

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں